عورت پر حج فرض ہے، اس کا حج پر جانے کا ارادہ بھی ہے اور سگا بھائی بھی اس سال جارہا ہے، مگر شوہر اجازت نہیں دے رہا، اس کے لیے کیا حکم ہے؟
:جواب
جبکہ عورت پر حج فرض ہے اجازت شوہر کی ہرگز حاجت نہیں ۔ فان الاصح ان افتراض الحج فوری ترجمہ: اصح قول پر حج کا وجوب فوری ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ( ( لا طاعة لاحد في معصية الله )) ترجمہ: اللہ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں کرنی چاہئے۔
(مسند احمد بن حنبل، ج 5 ص 27 ، دار الفکر، بیروت)
عورت کے لیے ایک بڑی شرط شوہر یا محرم کا ساتھ رہنا ہے، اس وقت تو اس کا بھائی جا رہا ہے کیا معلوم کہ آگے کوئی محرم ساتھ کو نہ ملے تو حج سے محروم رہے، نہایت جلدی کرے اور فورا بھائی کے ساتھ چلی جائے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم