نماز جمعہ میں شہر ہونے کی شرط پر عمل نہ کرنا کیسا؟
:سوال
حاکم یا قاضی یا بادشاہ یا نائب کا موجود ہونا جو مشروط ہے اور وہ شرط ہندوستان میں کہیں میسر نہیں پھر آخر جمعہ پڑھا جاتا ہے اور ایک شرط پر لحاظ نہیں کیا جاتا، ایسا ہی اگر شہر ہونے کا نہ لحاظ کیا جائے تو گنجائش ہے یا نہیں؟
:جواب
سلطان یا اس کے مامور و ماذون کا اقامت جمعہ کرنا اگر چہ ایسی شرط ہے کہ ہنگام ضرورت ساقط ہو جاتی ہے مگر شرط مصر کا اس پر قیاس نہیں کہ غیر مصر میں اقامت جمعہ خود شرع مطہر نے ضرور نہ ٹھہرائی بلکہ وہاں عدم اقامت ہی ضرور ہے تو اس شرط کے اسقاط میں ضرورت کے کیا معنی ، غرض دیہات میں جمعہ کی ہرگز اجازت نہیں ہو سکتی، فرض ظہر ذمہ سے ساقط نہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:دیہات میں جمعہ جائز ہے یا نہیں ؟ شہر کی تعریف کیا ہے؟
READ MORE  نمازیوں کو دوران خطبہ پنکھا جھلنے پر دلیل

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top