:سوال
پہلے ایک حصہ خام ( کچا) تھا اب بالکل ملحقہ مسجد کر کے سب پختہ بنا دیا گیا ہے آیا یہ مسجد میں داخل ہے یا نہیں اور یہاں نماز جنازہ جائز ہے یا نہیں اور صحن مسجد ہے یا نہیں؟
:جواب
یہ جگہ کہ مسجد سے خارج تھی اگر اسے پختہ کر کے صحن مسجد ملا دینا مسجد کے طور پر نہیں بلکہ اس لئے کہ جمعہ و عیدین میں نمازیوں کو آرام ہو تو وہ بدستور مسجد سے خارج ہے اور اس میں نماز جنازہ جائز ہے، اگر تمام مسلمانوں کی رائے سے اسے مسجد کر لیا گیا تو اب اس میں نماز جنازہ جائز نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 266