جس فعل نیک کا ثواب چند اموات کو بخشا جائے وہ ان پر تقسیم ہو گا یا سب کو اس پورے فعل کا ثواب ملے گا؟
: جواب
اللہ عز و جل کے کرم عمیم و فضل عظیم سے امید ہے کہ سب کو پورا پورا ثواب ملے گا، اگر چہ ایک آیت یا درو دیا تہلیل کا ثواب آدم علیہ السلام سے قیامت تک کے تمام مومنین و مومنات احیا و اموات کے لیے ہدیہ کرے، علمائے اہلسنت سے ایک جماعت نے اسی پر فتوی دیا۔