چارپائی ایک ہاتھ سے زیادہ بلند ہوتو نماز جنازہ کا حکم
:سوال
نماز جنازہ اس طرح ادا کرنا کہ میت چار پائی پر ہوا اور چار پائی کے پائے ایک ہاتھ سے زائد بلند ہوں جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کس دلیل سے جائز ہے؟
: جواب
نماز کے وقت میت کا چار پائی پر ہونا صدر اولی سے معمول مسلمانان ہے اس کے پائے حسب عادت ہاتھ بھر یا کم یا کبھی زائد ہر طرح کے ہوتے ہیں کبھی اس پر انکار نہیں ہوا، جو ہاتھ بھر تھوڑے زائد کو نا جائز بتائے وہ سند دے جس نے نا جائز کہا جس نے نا جائز لکھا اور ہرگز سند نہ دے سکے گا اس وقت اس پر کھل جائے گا کہ اس کا ناجائز کہنا شریعت مطہرہ پر افتراء تھا، ہاں اگر پلنگ اتنا اونچا ہو کہ قد آدم سے زائد، جس میں امام کے محاذات میت کے کسی جزوسے نہ ہوتو البتہ نماز نا جائز ہوگی کہ محاذات شرط ہے مگر کوئی پلنگ اتنا اونچا نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں:نماز میں جوتے اتارنے والی حدیث
READ MORE  جنازہ میں تین صفیں بنانے کا کیا حکم ہے؟

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top