زکوۃ کے پیسوں سے دینی کتاب طبع کروانا کیسا؟
:سوال
ایسی کتاب دینی جو اگر طبع کی جائے تمام مسلمانان عالم میں مفید ثابت ہو سکتی ہے، اگر کوئی شخص زکوۃ کی رقم لوگوں سے جمع کر کے طبع کروائے، تو کیا یہ درست ہے؟
: جواب
جائز ہے اور اس میں چندہ دہندوں کے لیے اجر عظیم اور ثواب جاری ہے، جب تک وہ کتاب باقی رہے گی اور نسلاً بعد نسل جن جن مسلمانوں کو فائدہ دے گی ہمیشہ ان کا اجر ایک چندہ دہندے کو اُس کی حیات میں اور اُس کی قبر میں پہنچتا رہے گا۔ مگر اولا فقیر کو بہ نیت زکوۃ دے کر مالک کر دینا ضرور ہے پھر وہ فقیر طبع کتاب میں خود دے دے یا اس سے دلوادے۔ اور سب سے آسان یہ ہے کہ ایک دیندار شخص کے پاس سب زکوۃ دہندہ اپنا چندہ جمع کریں اور اس سے کہہ دیں کہ زرِز کوۃ ہے طریقہ شرعیہ پر بعد تملیک فقیر طبع میں ہمارے ثواب کے لیے صرف کر ۔ وہ ایسا ہی کرے ، سب زکو تیں بھی ادا ہو جائیں گی اور وہ دینی ضروری نافع کام بھی ہو جائے گا اور یہ اموال کا ملانا کہ باذن مالکانہ ہے کہ چندہ کا یہی طریقہ معروفہ معہودہ ہے کچھ مانع نہ ہو گا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 256

مزید پڑھیں:زکوۃ فقیر شرعی کو دی، وہ مسجد کی تعمیرمیں لگا دے تو کیا حکم؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  کاشتکاری کی زمین پر زکوۃ ہوگی یا عشر؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top