:سوال
وسعت مسجد کی سخت حاجت ہے، کوئی شخص اگر اپنے زکوۃ کے پیسے کسی فقیر شرعی کو دے اور وہ فقیر مسجد کی تعمیرمیں صرف کرے تو کیا یہ درست ہے؟
:جواب
جبکہ اس نے فقیر مصرف زکوۃ کو بہ نیت زکوۃ دے کر مالک کر دیا ز کوۃ ادا ہو گئی اب وہ فقیر مسجد میں لگادے دونوں کے لیے اجر عظیم ہو گا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 256