:سوال
یہ جو حکم ہے کہ زکوۃ پہلے اپنے محتاج عزیزوں کو دینی چاہیے، پھر دوسروں کو، اس میں عزیزوں سے مراد کون سے لوگ ہیں؟
: جواب
عزیزوں میں ذورحم محرم مقدم ہیں پھر باقی ذورحم ، ان سے پھیر کر اجنبی کو صدقہ نہ دے، پھیرنے کے معنی کا صدق چاہئے ، مثلا گدا گروں کو جو ایک آدھ پیسہ یا روٹی کا ٹکڑا جاتا ہے کہ اپنے اعزا کو نہیں دے سکتا، اور دے تو وہ نہ لیں گے، وہ ان سے پھیر کر دینا نہ ہوا۔ واللہ تعالیٰ اعلم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 188