کیا زکوۃ کی رقم سے کتب خرید کر کسی مدرسہ وغیرہ کے لیے وقف ہو سکتی ہیں کہ وہاں پڑھی جاتی رہیں؟
:جواب
مال زکوۃ سے وقف نا ممکن ہے کہ وقف کسی کی ملک نہیں ہوتا اور زکوۃ میں فقیر کی تملیک شرط ہے اس کی تدبیریوں ہو سکتی ہے کہ کسی نیک بندہ کو جو ز کوۃ کا مصرف ہے بہ نیت زکوۃ دے کر ملک کر دیا جائے اور وہ اپنی طرف سے کتا بیں خرید کر وقف کر دے۔