:سوال
جس روپیہ سے زکوۃ پہلے سال میں دے دی اور باقی روپیہ بدستور دوسرے سال تک رکھا رہا، اب دوسرے سال آنے پر کیا پھر اسی روپیہ میں سے جس میں پہلے سال زکوۃ دے چکا ہے زکوۃ دینا ہوگی ؟
:جواب
دس برس رکھا، ہر سال زکوۃ واجب ہوگی تک نصاب سے کم نہ رہ جائے، یہ اس لیے کہ جب پہلے سال کی زکوۃ نہ دی دوسرے سال اس قدر کا مدیون ہے تو اتنا کم کر کے باقی پر زکوۃ ہوگی، تیسرے سال اگلے دونوں برسوں کی زکوۃ اس پر دین ہے تو مجموع کم کر کے باقی پر ہوگی، یوں اگلے سب برسوں کی زکوۃ منہا کر کے جو بچے اگر خو یا اس کے اور مال زکوۃسےمل کر نصاب ہے تو زکوٰۃ ہوگی ورنہ نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 144