سحری کے بعد اپنی منکوحہ سے خوش طبعی کرتے ہوئے انزال ہو گیا تو روزے کا کیا حکم ہو گا؟
:سوال
ماہ رمضان المبارک میں ایک شخص نے سحری کا کھانا کھا کر روزے کی نیت کر کے کھانا پینا بند کیا، اس کے بعد اپنی منکوحہ سے خوش طبعی کرتے ہوئے اسے انزال ہو گیا، یہ معاملہ صبح صادق سے پہلے ہوا ہو یا بعد میں، بہر صورت اس کے اور اس کی عورت کے روزے کا کیا حکم ہے؟
:جواب
عورت کے لئے کچھ حکم نہیں اور مرد پر بھی کفارہ نہیں، اور اگر انزال قبل صادق ہو تو قضا بھی نہیں ، اور بعد صبح صادق ہوا اور اس وقت مس وغیرہ نہیں کر رہا تھا اُس کے بعد مجرد بقائے تصور سے واقع ہو ا جب بھی قضا نہیں، ورنہ اس روزہ کو پورا کرے اور ایک روزہ اس کے عوض رکھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 519

مزید پڑھیں:کیا ایک شہر کی رؤیت سے دوسرے شہر میں رمضان یا عید ہوسکتی ہے یا ہر شہر و علاقہ کے لیے علیحدہ علیحدہ رویت ہونا ضروری ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جس مسجد میں جمعہ ہوتا ہے وہاں نماز عید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top