رمضان میں عمرہ کا ثواب زیادہ ہے یا ایام حج میں
: سوال
رمضان میں جو شخص عمرہ کرے کیا اس کا ثواب بھی ایام حج کی طرح ایک لاکھ گنا ہوگا؟ رمضان میں طواف کازیادہ ثواب ہے یا ایام حج میں؟
:جواب
حرم محترم کے اعمال کا ثواب اُس زمین پاک کے اعتبار سے ہے، نہ زمان حج کی خصوصیت سے، ایک نیکی پر لاکھ کا ثواب جیسے زمانہ حج میں ہوگا ویسے ہی دیگر اوقات میں۔ اور طواف کعبہ معظمہ جو حج میں کیا جائے گا اگر وہ طواف فرض ہے جب تو ظاہر ہے کہ فرض کے ثواب کو دوسری چیز نہیں پہنچ سکتی اور اگر وہ طواف عمرہ ہے تو رمضان مبارک میں اس کا طواف ذی الحجہ سے بہت زیادہ ہو گا لاختلاف العلماء فی نفس وہ تو اس جواز العمرة شهر الحج ( کیونکہ علماء کا حج کے مہینے میں جو از عمرہ کے بارے میں اختلاف ہے۔) حدیث میں ہے حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں (عمرة في رمضان تعدل حجة معى ) ترجمہ: رمضان مبارک میں ایک عمرہ میرے ساتھ حج کے برابر۔ واللہ تعالیٰ اعلم
(صحیح مسلم ، ج 1 ، ص 409 ، قدیمی کتب خانہ، کراچی) (ص 672)
مزید پڑھیں:نفلی حج کر کے روضہ اقدس کی زیارت نہ کرنا کیسا؟
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 556 to 558

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top