وقت ظہر کا عصر کا مغرب وعشاء فجر کا کب تک رہتا ہے؟ خصوصاً مغرب کا وقت کب تک رہتا ہے؟
:سوال
وقت ظہر کا عصر کا مغرب وعشاء فجر کا کب تک رہتا ہے؟ خصوصاً مغرب کا وقت کب تک رہتا ہے؟
:جواب
وقت ظہر کا اس وقت تک رہتا ہے کہ سایہ سوا سایہ اصلی کے جو اس روز ٹھیک دوپہر کو پڑھا ہو دو مثل ہو جائے اور عصر کا وقت غروب آفتاب تک یعنی جب سورج کی کوئی کرن بالائے افق( آسمان پر )نہ رہے اور اس وقت مستحب جب تک ہے کہ آفتاب کے قرص پر نظر اچھی طرح نہ جمیں جب غیر کسی عارض بخاریہ غبار وغیرہ کے نگاہ قرص آفتاب پر جمنے لگی وقت کراہت اگیا اور یہ وقت فقیر کے تجربہ سے اس وقت اتا ہے جب سورج ڈوبنے میں 20 منٹ رہ جاتے ہیں
مغرب کا وقت سپیدی (سفیدی) ڈوبنے تک ہے یعنی چوڑی سفیدی کہ جنوباً شمالا پھیلی ہوتی اور بعد سرخی غائب ہونے کے تادیر باقی رہتی ہے جب وہ نہ رہی وقت مغرب گیا اور عشاء ائی دراز سفیدی کے صبح کا ضب کی طرح شرکا وربا ہوتی ہے معتبر نہیں اور یہ وقت ان شہروں میں کم سے کم ایک گھنٹہ 18 منٹ بعد غروب افتاب ہوتا ہے اخر مارچ وآخر ستمبر میں اور زیادہ سے ایک گھنٹہ 35 منٹ ہوتا ہے آخر جون میں اور موسم سرما میں بڑھ سے بڑھ ایک گھنٹہ 24 منٹ ہوتا ہے اور اخر دسمبر میں اور اس کا وقت مستحب جب تک ہے کہ ستارے خوب ظاہر نہ ہو جائیں اتنی دیر کرنی کہ چھوٹے چھوٹے ستارے بھی چمک ائیں مکروہ ہے
عشاء کا وقت طلوع فجر صادق تک ہے اور وقت مستحب ادھی رات سے پہلے پہلے یہ تمام اوقات درجات شمس درجات ارض البلاد کے اختلاف سے مختلف ہوتے رہتے ہیں ان کے لیے ایک وقت معین بتانا ممکن نہیں مغرب کو سائل نے بالخصوص دریافت کیا تھا اس کے لیے وہ قریب تخمینہ کے ان شہروں میں ہے گزارش ہوا یہی تخمینہ اندازہ مقدار صبح صادق کا ہے
مزید پڑھیں:ہر نماز کو اپنے وقت میں ہی ادا کرنا ہے، یہ حکم قرآن مجید میں کتنی مرتبہ ہے؟
READ MORE  نصف النہار ( مکروہ وقت ) میں نماز اور نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top