_نماز مغرب اور آذان عشاء میں کس قدر فاصلہ ہونا ضروری ہے؟
سوال
نماز مغرب اور اذان عشا میں کس قدر فاصلہ درکار ہے، کیا جس جگہ پر تقریبا سو اسات بجے شام کو اذان مغرب ہوتی ہو وہاں آٹھ بجے فرض عشا پڑھ سکتے ہیں، اور یہ جو کہا جاتا ہےکہ کم از کم ایک گھنٹہ پچیس منٹ کا فاصلہ اذان مغرب واذان عشاء میں ہونا چاہیئے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
یہ فاصلے با ختلاف عرض بلد مختلف ہوتے ہیں، ان میں کم از کم ایک گھنٹہ ۱۸ منٹ کا فاصلہ ہے، سوا سات پر آفتاب ڈوبے اور پون گھنٹے بعد عشاء ہو جائے ایسا تمام جہان میں کہیں نہیں ، جس زمانے میں سواسات کے قریب غروب ہوتا ہے اذان مغرب و عشاء کا فاصلہ اور بھی بہت زائد ہو جاتا ہے مثلا ان بلاد میں ایک گھنٹہ چھتیس منٹ اور پون گھنٹے کا فاصلہ تو ان بلاد میں کسی طرح مذہب صاحبین پر بھی صحیح نہیں تو وہ نماز عشا از روئے مذہب حنفی بالکل باطل ہے۔
READ MORE  قدیم مسجد میں جمعہ و عیدین چھوڑ کر جدید میں قائم کرنا حرام؟

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top