:سوال
نماز کے لئے عورتوں کا مسجد میں جانا کیسا ہے؟
: جواب
عنایہ امام اکمل الدین با برتی میں ہے کہ امیر المؤمنین فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے عورتوں کو مسجد سے منع فرمایا، وہ ام المومنین حضرت صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس شکایت لے گئیں فرمایا اگر زمانہ اقدس میں یہ حالت ہوتی حضور عورتوں کو مسجد میں آنے کی اجازت نہ دیتے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 549