:سوال
کیا نماز جنازہ میں مقتدی فقط ثناء ( سبحانك اللهم ) پڑھ کر خاموش ہو جائیں اور کچھ نہ پڑھیں یا سبحان ، درود شریف، دعا جو کچھ امام پڑھے مقتدی بھی پڑھیں؟
:جواب
مقتدی بھی سب کچھ پڑھیں کہ نماز جنازہ میں صرف ذکر دعا ہے قرآت قرآن نہیں اور مقتدیوں کو صرف قرآت قرآن عظیم ہی منع ہے باقی دعا و از کار میں وہ امام کے شریک ہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 193