:سوال
نماز جنازہ میں سلام ہاتھ چھوڑنے کے بعد پھیرنا چاہئے یا قبل ہاتھ چھوڑنے کے ، افضل کیا ہے؟
:جواب
ہاتھ باندھنا سنت اس قیام کی ہے جس کے لئے قرار ( ٹھہرنا ) ہو ، سلام وقت خروج ہے اس وقت ہاتھ باندھنے کی طرف کوئی داعی نہیں، تو ظاہر یہی ہے کہ تکبیر چہارم کے بعد ہاتھ چھوڑ دیا جائے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 194