مزارات اولیاء پر ہر سال عرس منانا کیسا ہے ؟
: سوال
مزارات اولیاء پر ہر سال عرس منانا کیسا ہے ؟ اور عورتوں کے اس میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے نیز عرس کے موقع پر میلہ وغیرہ لگانا اور اس میں فونوگرام وغیرہ بجانا کیسا ہے؟
: جواب
اولیائے کرام کے مزارات پر ہر سال مسلمانوں کا مجمع ہو کر قرآن مجید کی تلاوت یا اور مجالس کرنا اور اس کا ثواب ارواح طیبہ کو پہنچانا جائز ہے جبکہ منکرات شرعیہ مثل رقص و مزامیر وغیر ہاسے خالی ہو۔ عورتوں کو قبور پر ویسے جانا نہ چاہئے نہ کہ مجمع میں بے حجابانہ اور تماشے کا میلہ کرنا، اور فونو وغیرہ بجوانا، یہ سب گناہ و نا جائز ہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 538

مزید پڑھیں:کیا عورت مزار پر مجاور ہوسکتی ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 440, 441

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top