:سوال
ایک ولد الزنا کا نکاح صحیح ہوا اور اس سے اولاد ہوئی تو اس اولاد کے پیچھے اقتد ادرست ہے یا نہیں؟
:جواب
ولدالزنا کا بیٹا کہ نکاح صحیح سے پیدا ہوا ولد الزنا نہیں اس کے پیچھے نماز میں کچھ کر بہت نہیں، ہاں اگر اہل جماعت اس سے نفرت کریں اور اس کے باعث جماعت کی تقلیل ہو تو اسے امام نہ کیا جائے اگر چہ وہ خود ہے تصور ہے جیسے معاذ اللہ برص و جذام والے کی امامت مکروہ ہے جبکہ باعث تنفیر جماعت ہو اگر چہ مرض میں اس کا کیا قصور ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 547