:سوال
فقہ حنفی کی معتمد کتابوں میں آذان مسجد کے اندر دینے کو منع فرمایا اور مکروہ لکھا ہے یا نہیں؟
:جواب
بیشک فقہ حفی کی معتمد کتابوں میں مسجد کے اندر اذان کو منع فرمایا اور مکر وہ لکھا ہے۔
پھر امام اہلسنت علیہ الرحمہ نے متعدد کتب احناف کے حوالے دیئے ، جس میں سے دو درج ذیل ہیں )
فتاوی قاضی خان میں ہے
” لا يؤدى فى المسجد “
ترجمہ مسجد کے اندر اذان نہ دی جائے۔
طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے
يكره ان يؤذن في المسجد كما في القهستاني عن النظم ”
ترجمہ یعنی نظم امام قہستانی میں ہے کہ مسجد میں اذان مکروہ ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 398