:سوال
ایک ایسا شخص کہ جس کا اپنا ذاتی مکان ہے اور اس مکان کی سالانہ آمدنی سوروپے ہے مگر بوجہ عیالدار ہونے کے اس کا خرچ تین سوروپے سالانہ ہے تو ایسے شخص کو ر کو ۃکے مال سےامداد دینا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
ہاں اُسے زکوۃ سے دےسکتے ہیں اگر چہ اُس کی حاجت سکونت کا مکان ہزار روپے کا ہو یا کرائے پر چلا لے کہ مکان سے ہزار روپے سالانہ آتا ہو اور اُس کا ضروری مصارف و نفقہ اہل و عیال سے اتنا نہ بچتا ہو کہ وہ اپنی حاجت اصلیہ سے فارغ 56 روپے کا مالک ہو۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 160