اقامت سے پہلے درود شریف پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
:سوال
زیدا قامت سے پہلے بآواز بلند درود شریف پڑھتا ہے، یہ کیسا ہے؟ عمر نہیں پڑھتا اور زید عمرپر اصرار کرتاہے کہ تم بھی پڑھو، مجھے تمہارا اقامت سے پہلے درود شریف نہ پڑھنا نا پسند ہے، زید کا یہ اصرار کرنا کیسا ہے؟
:جواب
درود شریف قبل اقامت پڑھنے میں حرج نہیں مگرا قامت سے فصل چاہئے یا درود شریف کی آواز آواز اقامت سے ایسی جدا ہو کہ امتیاز رہے اور عوام کو درود شریف جزءا قامت نہ معلوم ہو، رہا زید کا عمر پر اصرار کرنا وہ اصلا کوئی وجہ شرعی نہیں رکھتا، یہ زید کی زیادتی ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 385

نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 507

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top