حالت نزع میں شوہر کا بیوی کے پاس جانا کیسا؟
:سوال
ہندوستان کے لوگوں کا دستور ہے کہ جب عورت کی حالت نزع ہوتی ہے تب اس کے شوہر کو اس کے پاس نہیں جانے دیتے اور اس کا شوہر حالت نزع میں اس کے پاس نہیں جاتا اور اس عورت کی تکفین و تدفین میں بھی شوہر کو شامل نہیں کرتے اور کہتے ہیں اب اس کا رشتہ ٹوٹ گیا، آیا یہ فعل ان کا جائز ہے یا نا جائز ہے؟
:جواب
جب تک جسم زن میں روح باقی ہے اگر چہ حالت نزع میں ہو بلا شبہ اس کی زوجہ ہے، اور اس وقت شوہر کو پاس نہ آنے دینا ظلم ہے اور اسی وقت سے رشتہ منقطع سمجھ لینا سخت جہل ہے۔ اور بعد موت زن بھی شوہر کو دیکھنے کی اجازت ہے البتہ ہاتھ لگا نا منع ہے۔
مزید پڑھیں:اگر عورت مر جائے شوہر اس کے جنازے کو ہاتھ لگائے یا نہیں؟
READ MORE  بوقت دفن دم کر کے مٹی قبر میں رکھنا کیسا؟

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top