:سوال
اگر نمازیوں کو نماز کے وقت سے گھنٹہ آدھ گھنٹہ پہلے ان کی اجازت سے یا بغیر اجازت اُن کے مکانوں پرجاکر فجر کی نماز کے واسطے بتا کید جگا دیا جائے تو جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
نماز کے لئے جگانا موجب ثواب ہے مگر وقت سے اتنا پہلے جگانے کی کیا حاجت ہے البتہ ایسے وقت جگائے کہ استنجاء وضو و غیرہ سے فارغ ہو کر سنتیں پڑھے اور تکبیر اولی میں شامل ہو جائے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 378