جمعہ کے دن دونوں اذان بآواز بلند چاہئے یا اول بآ واز بلند اور ثانی پست کر کے؟
سوال
جمعہ کے دن دونوں اذان بآواز بلند چاہئے یا اول بآ واز بلند اور ثانی پست کر کے؟
جواب
دونوں اذانیں پوری آواز سے خوب بلند کہی جائیں جس طرح اذان میں سنت ہے، آج کل جو عوام دوسری اذان کو کہ خطبہ کے وقت ہوتی ہے پست آواز سے مثل تکبیر کے کہہ لیتے ہیں محض جہالت ہے اس سے سنت ادا نہیں ہوتی ، اصل از ان زمانه اقدس حضور سید المرسلین صلی اله تعالى عليہ وسلم وزمان صدیق اکبر و فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہا میں یہی تھی ، پہلی اذان امیر المومنین عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے زائد فرمائی ہے کمائیت فی الصحیحین و غیر هما ( جیسا کہ بخاری و مسلم وغیرہ میں ثابت ہے)
READ MORE  بارش کی وجہ سے عید کی نماز دوسرے دن ادا کرنا کیسا؟

About The Author

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top