دیہات میں جمعہ بقول امام شافعی جائز ہے حنفی پڑھیں کیا حکم؟
:سوال
حنفی اگر بعض اقوال امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے اختیار کر لیں جو عبادت میں زیادتی کے لئے ہوں جائز ہے یا نہیں ؟ مثلا اگر دیہات میں جمعہ پڑھنا بقول امام شافعی جائز ہے جنفی پڑھیں تو جائز ہوگا یا نا جائز ؟
: جواب
حتی الامکان چاروں مذہب بلکہ جمیع مذاہب ائمہ مجتہدین کی رعایت ہمارے علماء بلکہ سب علماء مستحب لکھتے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی علمائے کرام تصریح فرماتے ہیں کہ یہ اسی وقت تک ہے کہ اپنے مذہب کے کسی مکروہ کا ارتکاب نہ ہو ورنہ ایسی رعایت کی اجازت نہیں۔ جب مکروہ کے سبب یہ حکم تو امر حرام وناجائز کے لئے کیونکر اجازت ہو سکتی ہے، دیہات میں جمعہ پڑھنا خود نا جائز ہے۔۔۔ پھر اس کے سبب جماعت ظہر ترک ہونا دوسرا گناہ ، اور ہر گناہ قابل مواخذہ، اور اگر ظہر نہ پڑھی جب تو خود نماز فرض معاذ اللہ عمد اترک کی فرض کا ذمہ پر رہ جانا کیا کوئی ہلکی بات ہے۔
مزید پڑھیں:جماعت جمعہ میں کم از کم کتنے آدمی ہونے چاہئیں؟
READ MORE  وتر میں قنوت بھول جانے پر رکوع سے واپس لوٹنا کیسا؟

About The Author

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top