بیوی کو لپٹایا یا خیال باندھا جس کے بعد ذکر سے گاڑھا پانی سفید نکلے جس کی شکل منی کی سی ہو تو اس سے روزہ ٹوٹے گایا نہیں ؟
:سوال
بیوی کو لپٹایا یا خیال باندھا کچھ دیر بعد جس وقت کہ خواہش بالکل نہ رہی بوندیں خارج ہوئیں یا پیشاب کو جاتے وقت بعد پیشاب کے کچھ گاڑھا پانی سفید نکلے جس کی شکل منی کی سی ہو تو اس سے روزہ ٹوٹے گایا نہیں ؟
:جواب
منی اپنی رنگت اور بو اور قوام و غیر ہا کے باعث اور پانیوں سے ممتار ہو جاتی ہے، بہر حال صورت مستفسرہ میں جو کچھ نکلا اگر چہ منی ہی ہو جبکہ بالکل شہرت ساکن ہو جانے کے بعد بلا شہوت بعد پیشاب نکلا تو اس سے نہ غسل واجب ہو نہ روزے میں کچھ خلل آیا اور مجرد خیال باندھنے سے تو روزہ اصلا نہیں جاتا
اگر چہ اسی حالت تصورہی میں شہوت کے ساتھ انزال ہو جائے ، ہاں لپٹانے یا بوسہ لینے یا ہاتھ لگانے کی حالت میں اگر انزال ہو تو روزہ فاسد ہو کر قضا لازم آئے گی اور ان افعال کے ختم کے بعد شہوت ہنوز باقی رہی اور اس حالت میں کہ یہ عورت کے جسم سے جدا ہے منی اتری اور بشہوت نکل گئی تو اگر چہ غسل واجب ہو گا مگر روزہ نہ جائے گا کہ یہ انزال ان افعال سے نہ ہوا بلکہ مجرد تصو ر ہوا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 485

مزید پڑھیں:عورت انگلی سے دوا اپنے جسم میں داخل کرے یا مردانگلی کرے تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  امام اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اس موقف کے جب تک سایہ اصلی کے علاوہ دو مثل نہ ہو جائے ظہر کا وقت ختم ہو کر وقت عصر نہیں آتا پر کیا دلیل ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top