:سوال
کیا بارہ سال کم عمر کا بچہ بالغین کی امامت کر سکتا ہے؟
:جواب
بارہ برس سے کم عمر کی تخصیص نہیں بلکہ صحیح و مختار یہ ہے کہ نابالغ کے پیچھے بالغوں کی کوئی نماز جائز نہیں اگر چہ ایک دن کم پندرہ برس کا ہو، امیت بالغین کے لیے بلوغ شرط ہے خواہ یہ ظہور آثارمثل احتلام وانزال خواه بتمامی پانزده سال
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 607