:سوال
مجہول راوی کی تین اقسام ہیں مجہول العین، مجہول الحال مستور جب مطلق مجہول بولا جائے تو اس سےکون مراد ہوگا ؟
:جواب
مجہول جب مطلق بولا جاتا ہے تو کلام محدثین میں غالباً سے مراد مجبول العین ہے، امام سبکی شفاء السقام میں فرماتے ہیں” جهالة العين وهو غالب اصطلاح اهل هذا الشان في هذا الاطلاق ” محد ثین جب مطلقاً مجهول کا لفظ بولیں تو اکثر طور پر اس سے مراد مجہول العین ہوتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 595