:سوال
زید کا زیورسات برس تک کسی کے پاس رہن رکھ رہا، اب واپس ہوا ہے، کیا سات برسوں کی زکوۃ اس نے دینی ہے؟
:جواب
ان برسوں کی زکوۃ واجب نہیں کہ جو مال رہن رکھا ہے اس پر اپنا قبضہ نہیں ، نہ اپنے نائب کا قبضہ ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 146