:سوال
زکوٰۃ زیور پر کس حساب سے دی جائے، آیا قیمت خرید پر یا جو قیمت اس کی خرید کرنے سے ملتی ہے؟
:جواب
سال تمام پر بازار کے بھاؤ سے جو قیمت ہو اس کا لحاظ ہوگا ، اگر مختلف جنس سے زکوٰۃ دینا چاہیں مثلا سونے کی زکوۃ میں چاندی اور نہ سونے چاندی کی خود اپنی جنس سے زکوۃ دیں تو وزن کا اعتبار ہے قیمت کا کچھ لحاظ نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 139