:سوال
زکوۃ کس ماہ دینا اولی ہے؟
:جواب
جب سال تمام ہو فورا فورا پورا کرے، ہاں اولیت چاہے تو سال تمام ہونے سے پہلے پیشگی ادا کرے، اس کے لیے ماہ مبارک رمضان ہے جس میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ستر فرضون کے برابر ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 183