زکوۃ اگر میلاد شریف میں یا نیاز میں دی تو جائز ہے یا نہیں؟
:سوال
زکوۃ کی رقم اگر مولود شریف میں یا نیاز میں صرف کیا جائے تو جائز ہے یا نہیں؟
: جواب
مجلس میلا د پاک میں حصہ عام تقسیم ہوتا ہے غنی فقیر مصرف غیر مصرف کی تخصیص نہیں ہوتی، یونہی نیاز کی تقسیم میں، تو اس سے زکوۃ ادا نہیں ہو سکتی ، ہاں جو حصے خاص فقراء مصرف زکوۃ کو دے اُس کا شمار ان کو دینے میں زکوة کی نیت کرے تو وہ زکوۃ میں محسوب ہو سکتے ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 252

مزید پڑھیں:زکوة کن کن لوگوں کو دے سکتے ہیں؟مختصراً
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  سوم کے چنوں کا کھانا بڑوں کو بھی جائز ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top