صدقہ فطر کتنا اور کس کو دینا چاہئے اور کس وقت ادا کرے؟
:سوال
صدقہ فطر کس قدر دینا چاہئے اور کس کو دینا چاہئے اور کس وقت ادا کرے اور کس طرف سے؟
: جواب
صدقہ فطر سوروپے کے سیر سے پونے دوسیر اٹھنی بھر او پر دیا جائے اور اس کے مصرف وہی لوگ ہیں جو مصرف زکوۃ ہیں اور اس کے دینے کا وقت واسع ہے ، عید الفطر سے پہلے بھی دے سکتا ہے اور بعد بھی، مگر بعد کو تا خیر نہ چاہئے بلکہ اولی یہ ہے کہ نماز عید سے پہلے نکال دے کہ حدیث میں ہے: صاحب نصاب کے روزے معلق رہتے ہیں جب تک یہ صدقہ ادانہ کرے گا۔ اپنی طرف سے اور اپنے بچوں کی طرف سے دینا واجب ہے اور باندی غلام کی طرف سے بھی جو اس کی ملک ہیں، بی بی یا بالغ بچوں کی طرف سے دینا واجب نہیں اگر وہ صاحب نصاب ہیں، آپ دیں یا ان کی اجازت سے یہ دے، بلا اجازت ان کی طرف سے ادانہ ہوگا۔ واللہ تعالیٰ اعلم

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 253

مزید پڑھیں:زکوۃ اگر میلاد شریف میں یا نیاز میں دی تو جائز ہے یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  زکوٰۃ زیور پر کس حساب سے دی جائے، آیا قیمت خرید پر یا جو موجودہ قیمت ہو؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top