:سوال
تجارت میں زکوۃ صرف نفع پر ہے یا کل مال تجارت پر؟
:جواب
زکوۃ صرف منافع مال تجارت پر نہیں ہوتی، جس طرح مکان زمین دکان کے صرف منافع پر ہوتی ہے یہاں ایسا نہیں بلکہ کل مال تجارت پر لازم ہوتی ہے۔( ایک اور مقام پر فرماتے ہیں ) تجارت کی نہ لاگت پر زکوۃ ہے نہ صرف منافع پر، بلکہ سال تمام کے وقت جوزر منافع ہے اور باقی مال تجارت کی جو قیمت اس وقت بازار کے بھاؤ سے ہے اُس پر زکوۃ ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 156