:سوال
تہجد کی نماز میں قرآت کیا کرے؟
:جواب
قرآت کا بھی اختیار ہے چاہے ہر رکعت میں تین تین بار سورہ اخلاص پڑھے کہ اس کا ثواب ایک ختم قرآن کے برابر ہے خواہ یوں کہ بارہ رکھتیں ہوں پہلی میں ایک بار، دوسری میں دو بار ، یا پہلی میں بارہ دوسری میں گیارہ ، اخیر میں ایک کہ یوں ۲۶ ختم قرآن کا ثواب ہوگا، اور پہلی صورت میں بیس کا ہوتا ، اور بہتر یہ ہے کہ جتنا قرآن مجید یاد ہو اس نماز میں پڑھ لیا کرے کہ اس کے یادرہنے کا اس سے بہتر سبب نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 447