:سوال
نماز تہجد واجب ہے یا سنت؟ اگر سنت ہے تو مؤکدہ یا غیر مؤکدہ؟
: جواب
تجد سنت مستحبہ ہے تمام مستحب نمازوں سے اعظم واہم ، قرآن و احادیث حضور پرنورسید المرسلین صلی الله تعالی علیہ وسلم اس کی ترغیب سے مالا مال ، عامہ کتب مذہب میں اسے مندوبات و مستحبات سے گنا اور سنت مؤکدہ سے جداذ کر کیا ، تو اس کا تارک اگر چہ فضل کبیر و خیر کثیر سے محروم ہے گنہگار نہیں ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 400