تہجد کا وقت کیا ہے اور رکعات کی تعداد کتنی ہے؟
:سوال
تہجد کا وقت کیا ہے اور رکعات کی تعداد کتنی ہے؟
:جواب
عشاء کے فرض پڑھ کر آدمی سور ہے پھر اس وقت سے صبح صادق کے قریب جس وقت آنکھ کھلے دور کعت نفل صبح طلوع ہونے سے پہلے پڑھ لے تہجد ہو گیا اقل درجہ تہجد کا یہ ہے اور سنت سے آٹھ رکعت مروی ہے اور مشائخ کرام سے بارہ اور حضرت سید الطا ئفہ جنید بغدادی رضی اللہ تعالی عنہ دو ہی رکعت پڑھتے اور ان میں قرآن عظیم ختم کرتے ، غرض اس میں کمی بیشی کا اختیار ہے اتنی اختیار کرے جو ہمیشہ نبھ سکیں اگر چہ دو ہی رکعت ہو کہ حدیث صحیح میں فرمایا ” احب الاعمال الى الله ادومها وان قل” اللہ تعالی کو سب سے زیادہ پسند وہ عمل ہے کہ ہمیشہ ہو اگر چہ تھوڑا ہو۔
(مشکو ۃ المصابیح ،ص110 ،مطبوعہ مطبع مجتبائی ،دہلی)

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 446

مزید پڑھیں:تہجد کی نماز میں کونسی سورتیں قرآت کرنی چاہیں
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  نماز تہجد واجب ہے یا سنت؟ اگر سنت ہے تو مؤکدہ یا غیر مؤکدہ؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top