:سوال
شیخ فانی کی تعریف کیا ہے اور اُس کی عمر کی کچھ مقدار بھی معین ہے یا نہیں؟
:جواب
شیخ فانی کی عمراسی یانو ے سال لکھی ہے اور حقیقت بنائے حکم اس کی حالت پر ہے اگر سو برس کا بوڑ ھاروزہ پر قادر رہے شیخ فانی نہیں اور اگر وہ ستر برس میں بوجہ ضعف پینہ بڑھاپے سے ایسا ز ا رو نزار ہو جائے کہ روزہ کی طاقت نہ رہے تو شیخ فانی ہے۔ غرض شیخ فانی وہ ہے جسے بڑھا پے نے ایسا ضعیف کر دیا ہو، اور جب اُس ضعف کی علت بڑھا پا ہو گا تو اُس کے زوال کی امید نہیں ، اُسے روزے کے عوض فدیہ کا حکم ہے باقی نماز و طہارت کے بارہ میں پیر و جوان (بوڑھے اور جوان ) سب کا ایک حکم ہے، جو جس وقت جس حالت میں جتنی بات سے معذور ہو گا بقدر ضرورت تا وقت ضرورت اُسے تخفیف دی جائے گی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 549