فوت شدہ کے لیے فاتحہ خوانی کروانا کیسا؟
:سوال
اپنے بزرگوں کے نام کھانا پکوا کر اس کو اور پانی وغیرہ کو سامنے رکھ کر فاتحہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ اور گیارہویں شریف کا کیا حکم ہے؟
:جواب
اموات مسلمین کے نام پر کھانا پکا کر ایصال ثواب کے لیے تصدیق کرنا بلا شبہ جائز ومستحسن ہے اور دو چیزوں کو جمع کرنا زیا دت خیر ہے اور پانی سے بھی ایصال ثواب کر سکتے ہیں۔ بلکہ حدیث میں ہے
(افضل الصدقة سقى الماء)
سب سے بہتر صدقہ پانی پلانا ہے۔
الدرالمنثور، ج 3 ص 90 مکتب آیة الله العظمی قم ایرن )
ایک حدیث میں ہے جہاں پانی نہ ملتا ہو کسی کو پانی پلانا ایک جان کو زندہ کرنے کی مثل ہے اور جہاں پانی ملتا ہو وہاں پلا نا علام و آزاد کرنے کے مثل ہے۔”
یوں ہی گیارھویں شریف جائز ہے اور باعث برکات اور وسیلہ مجربہ قضاء حاجات ( حاجتوں کو پورا کرنے کیلئے تجربہ شدہ وسیلہ ) ہے۔ اور خاص گیارھویں کی تاریخ کی تخصیص تخصیص عرفی اور مصلحت پر بنی ہے جبکہ اسے شرعاً واجب نہ جانے ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 595

مزید پڑھیں:کیا ضعیف حدیث قابل حجت ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  کیا نماز غوثیہ طریقۂ خلفائے راشدین کے خلاف ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top