شہر کی تعریف کیا ہے؟
:سوال
شہر کی تعریف کیا ہے؟
:جواب
شہر کی صحیح تعریف مذہب حنفی میں یہ ہے جو خود امام مذہب سیدنا امام اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ارشاد فرمائی ، وہ آبادی جس میں متعدد محلے اور دوامی بازار ہوں اور وہ ضلع یا پرگنہ ہو اُس کے متعلق دیہات ہوں اور اس میں کوئی حاکم با اختیار ایسا ہو کہ اپنی شوکت اور اپنے یا دوسرے کے علم کے ذریعہ سے مظلوم کا انصاف ظالم سے لے سکے۔
پھر ظاہر ہے کہ ان کتب میں تنفیذ واقامت سے قدرت مراد ہے کہ حاکم کا خلاف حکم ( خلاف شرع ) حکم کرنا شہر کو شہر ہونے سے خارج نہیں کرتا۔ اور بعض نے شرط مفتی اضافہ کی۔۔ اکابر نے اس کی یہ توجیہ فرمائی کہ حاکم عالم نہ ہو تو عالم کا ہونا بھی لازم ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 358

مزید پڑھیں:قرآت میں کسی لفظ کو تین مرتبہ دہرایا تو نماز کا حکم؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 565 to 567

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top