وجوب صلوۃ جمعہ کے لئے کیا کیا شرائط ہیں؟
:سوال
ایک بستی ہے جس کی کل آبادی قریب 900 کے ہے اور اس میں ہر چیز بھی وقت پر نہیں مل سکتی، لہذا ایسی بستی میں جمعہ جائز ہے یا نہیں ؟ وجوب صلوۃ جمعہ کے لئے کیا کیا شرائط ہیں؟ ولائل کے ساتھ بیان کریں۔
: جواب
جمعہ صرف شہر فنائے شہر میں جائز ہے ورنہ نہیں۔ شہر وہ بستی ہے جس میں متعدد کو چے دائم بازار ہوں، اور وہ ضلع یا پر گنہ ہو کہ اس کے متعلق دیہات ہوں اور اس میں فیصلہ مقدمات پر کوئی حاکم مقرر ہو، وجوب جمعہ کی سات شرطیں ہیں: (1) حریت (آزاد ہونا ) (2) ذکورت ( مرد ہونا ) (3) عقل (4) بلوغ (5) شہر میں اقامت (6) اتنی صحت کہ حاضر جماعت ہو کر پڑھ سکے۔ (7) عدم مانع ( کوئی روکاوٹ نہ ہو ) مثل جبس ( قید ) و خوف دشمن و باران شدید ( شدید بارش ) وغیرہ۔
مزید پڑھیں:کیا جمعہ کے لئے مسجد ہونا شرط ہے؟ یا میدان میں بھی جائز ہے؟
اس کے صحیح ہونے کی سات (7) شرطیں ہیں: (1) شہر یا فنائے شہر (2) سلطان اسلام یا اس کا نائب یا ماذون یا بضرورت جسے عام مسلمین نے امام جمعہ بنایا ہو۔ (3) وقت ظہر ختم تک باقی رہنا۔ (4) خطبہ وقت ظہر میں (5) قبل نماز کم از کم تین مسلمان مرد عاقلوں کے سامنے خطبہ ہونا۔ (6) جماعت سے ہونا جس میں کم از کم تین ایسے مرد ہوں ۔ (7) جمعہ کے اذن عام ہونا بلاوجہ شرعی کسی کی روک نہ ہو۔ بیان دلائل سے کتب لبریز ہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 444

READ MORE  نماز جمعہ میں کون سی سورت پڑھنا افضل ہے؟
مزید پڑھیں:جمعہ کو نفل بنانا منع نہیں
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top