روزه دارکو غوطہ لگانا چاہیے یا نہیں؟ ایک شخص کہتا ہے کہ غوطہ لگانے بلکہ ناف کے اوپر پانی پہنچ جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
:جواب
وہ شخص غلط کہتا ہے، پانی بدن کے اوپر ہونے سے روزہ جائے تو نہانے سے بھی جائے ، وضو سے بھی جائے ، ہاں جوف کے اندر مسام کے سوا منافذ سے پہنچے تو روزہ جائے گا مگر غوطے میں ایسا نہیں غوطہ لگا کر کھلے ہوئے منفذ نتھنوں کو دیکھئے کہ ان میں بھی پانی نہیں پہنچتا۔