:سوال
روح کیا چیز ہے؟ اکثر سنا گیا ہے کہ روح تمام دنیاوی کیفیات کا ادراک ہر وقت بعد موت کرتی ہے۔
:جواب
روح میرے رب کے حکم سے ایک شے ہے اور تمہیں علم نہ دیا گیا مگر تھوڑا ، روح کے ادراکات علم وسمع و بصر باقی رہتے بلکہ پہلے سے بھی زائد ہو جاتے ہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 658