فاتحہ پڑھنے کے لئے جب قبرستان جائیں تو اس وقت قبر پر پانی ڈالنا کیسا ہے؟
:جواب
قبر اگر پختہ ہے اس پر پانی ڈالنا فضول و بے معنی ہے، یونہی اگر کچی ہے اور اس کی مٹی جمی ہوئی ہے۔ ہاں اگر کچھی ہے اور مٹی منتشر ہے تو اس کے جم جانے کو پانی ڈالنے میں حرج نہیں جیسا کہ ابتداء فن میں خود سنت ہے۔