:سوال
قبر میں رکھنے کے بعد شوہر کا اپنی زوجہ کے منہ کو دیکھنا کیسا ہے؟
:جواب
شوہر کو بعد انتقال زوجہ قبر میں خواہ بیرون قبر اس کا منہ یا بدن دیکھنا جائز ہے، قبر میں اتارنا جائز ہے، اور جنازہ تو محض اجنبی تک اٹھاتے ہیں ، ہاں بغیر حائل کے اس کے بدن کو ہاتھ لگا نا شو ہر کونا جائز ہوتا ہے، زوجہ کو جب تک عدت میں رہے شوہر مردہ کا بدن چھونا بلکہ اسے غسل دینا بھی جائز ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 138