:سوال
اگر عورت مر جائے شوہر اس کے جنازے کو ہاتھ لگائے یا نہیں؟
: جواب
جنازے کو محض اجنبی ہاتھ لگاتے ، کندھے پر اٹھاتے، قبر تک لے جاتے ہیں، شوہر نے کیا قصور کیا ہے۔ یہ مسئلہ جاہلوں میں محض غلط مشہور ہے۔ ہاں شوہر کو اپنی زنِ مردہ کا بدن چھونا جائز نہیں ، دیکھنے کی اجازت ہے، اجنبی کو دیکھنے کی بھی اجازت نہیں ، محارم کو پیٹ، پیٹھ اور ناف سے زانو تک کے سوا چھونے کی اجازت ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 138