:سوال
کوئی شخص شراب پی کر الحمد للہ کہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
:جواب
علماء نے تصریح فرمائی ہے کہ شراب پینے پر بسم اللہ کہے تو کافر ہے اور پی کر الحمد اللہ کہے تو نہیں کہ شراب اگر چہ بلا ہے مگر اس کا حلق سے اتر جانا اور اسی وقت گلے میں پھنس کر دم نہ نکال دینا، اس شدید عصیان (گناہ) کی حالت میں رب عزو جل کی نعمت ہے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 584