نمازوں میں قرآت بالجہر اور خفی کی وجہ کیا ہے؟
:سوال
نماز ظہر و عصر میں جو قرآت بالجبر نہیں پڑھی جاتی باقی شام اور عشاء و فجر کی نماز میں بالجہر پڑھی جاتی ہے اس کی وجہ سے مطلع فرمائیے؟
:جواب
یہ احکام ہیں بندے کو حکم ماننا چاہئے حکمت کی تلاش ضرور نہیں۔ اس کے دو سبب بتائے جاتے ہیں ایک ظاہری کہ کفار قرآن عظیم سن کر بیہودہ بکا کرتے تھے ظہر و عصر دونوں وقت ان کی بیداری کے تھے اس لئے ان میں قرآت خفی ہوئی کہ وہ سن کر کچھ بکیں نہیں ، فجروعشا کے وقت وہ سوئے ہوتے تھے اور مغرب کے وقت کھانے میں مشغول ، لہذا ان میں قرآت بالجبر ہوئی۔ مگر یہ سب چنداں قوی نہیں، دوسرا سبب صحیح و قوی باطنی وہ ہے جو ہم نے اپنے رسالہ انھار الانوار میں ذکر کیا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 349

مزید پڑھیں:قرآت کرتے وقت چند آیات کو ترک کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 03, Fatwa 85

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top