: سوال
امام نے بوقت نماز مغرب رکعت اول میں سورہ دھر قرآت کی اور اس کی تقریباً پندرہ آیتیں پڑھیں تھیں کہ امام کو سہو ہوگیا اور اس نے وہیں رکوع کر دیا، امام اعظم صاحب حمہ اللہ علیہ کے یہاں اس قدر قرآت پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟
:جواب
نماز بے تکلف بلا کراہت ہوگئی ، تین آیات کی قدر واجب ادا ہو جاتا ہے اور یہ تو پندرہ آیتیں ہو گئیں بلکہ مغرب میں اتنی تطویل مناسب بھی نہ تھی کہ اس میں قصار مفصل یعنی لم یکن سے آخر تک ہر رکعت میں ایک سورت پڑھنے کا حکم ہے یہ اس سے زائد ہو گیا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 350